کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کا کارڈیالوجی ہسپتال کا دورہ

54

ملتان، 14 اکتوبر ( اےپی پی): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کارڈیالوجی ہسپتال، توسیعی بلاک، زیر تعمیر ڈاکٹرز نرسنگ ہاسٹلز کا دورہ کیا۔انہوں جے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور مریضوں سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی۔کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ توسیعی بلاک مکمل ہے میڈیکل سرجیکل او پی ڈی مکمل فعال کردی گئ ہے۔مریضوں،لواحقین کے بیٹھنے کا مناسب انتظام جبکہ باری کیلئے ٹوکن سسٹم متعارف کروا گیا ہے۔

19 اکتوبر کو 20 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سرائے کا ٹینڈر پراسیس شروع ہوگا۔ سنٹرل آکسیجن سپلائ سسٹم بھی انسٹال کیا جارہا ہے۔

8 کروڑ67 لاکھ43 ہزار روپے کی لاگت سے ڈاکٹر ہاسٹل کی تعمیر جاری ہے جسکو اس مالی سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔ ایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال ڈاکٹر اقبال نے بتایا کہ 42 کمروں پر مشتمل ڈاکٹرز ہاسٹل، 42 کمروں پر مشتمل نرسنگ ہاسٹل زیر تعمیر ہے۔روزانہ کی بنیاد پر او پی ڈی میں 2000 سے زائد مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ہیومن ریسورس کی کمی پورا کرنے کیلئے محکمہ ہیلتھ، الیکشن کمیشن سے اجازت طلب کی گئ ہے۔ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، اے سی سٹی سیمل مشتاق ، ڈاکٹر اسد موجود تھے۔بعدازاں کمشنر عامر خٹک نے نشتر2 ہسپتال کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔