جلالپور پیروالا؛ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا دورہ ، “اب گاﺅں چمکیں گے ” پروگرام کا معائنہ کیا

52

جلالپور پیروالا،15 اکتوبر( اے پی پی ): ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا جلالپورپیروالا کا دورہ، گورنمنٹ آف پنجاب کے ”اب گاوں چمکیں گے “پروگرام کو چیک کیا تحصیل میں بنائی جانے والی ماڈل یونین کونسل میں ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

 حکومت پنجاب کی جانب سے “اب گاﺅں چمکیں گے ” پروگرام کے تحت ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ شفاعت علی ،ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ظہور حسین بھٹہ نے تحصیل جلالپور پیروالہ کا دورہ کیا، ماڈل یونین کونسل 166 میاں پور بیلے والا کو چیک کیا اور بھرپور اطمینان کا اظہار کیا۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر جلالپور پیروالہ رمضان خان، سیکرٹری یونین کونسل محمد اعظم اور سیکرٹری یونین کونسل محمد اسلم سمیت دیگر بھی موجود تھے ، ڈائریکٹر جنرل کوکل گورنمنٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت“اب گاﺅں چمکیں گے ” سلوگن کے تحت کام جاری ہے جس کے تحت ہر تحصیل سے ایک یونین کونسل کو ماڈل یونین کونسل بنایا جا رہا ہے اور دیگر یونین کونسلز میں بھی سفائی ستھرائی کا نظام بہتر بنایا جا رہا ہے کیونکہ اگر ہمارے دیہات صاف ستھرے ہوں گے تو ہمارا ملک صاف ستھرا ہوگا، تحصیل جلالپور میں میاں پور بیلے والا یونین کونسل کو مثالی بنایا گیا ہے جو کہ علاقہ کیلئے بہتری کی جانب ہمارا ایک خاص قدم ہے۔