جوہر آباد، ریسکیو خوشاب کے زیر اہتمام  سالانہ انٹرا یونین کونسل سرٹ چیلنج کا انعقاد

32

جوہرآباد، 19 اکتوبر( اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروس ریسکیو خوشاب کے زیر اہتمام ایوب بھاء پاکی سٹیڈیم خوشاب میں سالانہ انٹرا یونین کونسل

 سرٹ چیلنج کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے تربیت یافتہ  رضاکاران کی ٹیموں نے شرکت کی۔

 ٹیموں نے سرٹ چیلنج کے موقع پر کسی بھی سانحہ یا حادثہ کی صورت میں زخمیوں کی درجہ بندی کے مطابق ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے ساتھ محغوظ جگہ پرمنتقلی ،بلڈنگ کولیپس کی صورت میں دب جانے والے متاثرین کو لوڈ لفٹنگ کے ذریعے نکالنے، چھوٹے اور بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ پر بروقت قابو پانے کے طریقوں کا عملی مظاہرہ کیا۔

 ڈسٹرکٹ آفیسر خوشاب انجینئرحافظ عبدالرشید نے کہا کہ ریسکیو محافظ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں محفوظ معاشرے کے قیام میں ریسکیومحافظ کا کلیدی کردار ہے تربیت یافتہ سرٹ ٹیمز کسی بھی ناگہانی صورتحال میں اپنے ایمرجنسی پر ریسکیو 1122کے شانہ بشانہ اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ  ہرشخص کو پنجاب ایمرجنسی سروس سے فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ حاصل کرنی چاہیئے تاکہ وہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں اپنے ساتھ اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بھی تحفظ فراہم کر سکیں۔