ملتان؛ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی ریلیف کی فوری فراہمی کیلئے اوپن ڈور پالیسی نافذ کردی گئی

19

ملتان،19اکتوبر( اے پی پی ): حکومت پنجاب کے وژن کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی ریلیف کی فوری فراہمی کیلئے اوپن ڈور پالیسی نافذ کردی گئی ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے معمول کے مطابق دفتر کے دروازے کھول کر سائلین کی شکایات سنیں اور ریونیو اور سول معاملات کی درخواستوں پر فوری ایکشن لینے کا حکم جاری کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں آن لائن کمپلمنٹ ریڈرسل سسٹم بھی نافذ کردیا گیا ہے،سرکاری محکموں کو مقررہ ڈیڈلائن کے اندر عوام کو ریلیف دینے کا ٹاسک دیا ہے۔

رضوان قدیر کا کہنا تھا کہ عوام کو سرخ فیتہ کلچر سے بچانے کیلئے گڈ گورننس ماڈل متعارف کرایا جائے گا قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے 50 سے زائد درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ریلیف فراہم کیا۔