نوشہرہ ورکاں، تنظیمات اہلسنت کے زیر اہتمام فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی کا انعقاد

36

نوشہرہ ورکاں، 20 اکتوبر(اے پی پی): عالمی تنظیم اہلسنت جماعت اہلسنت،مصطفائی تحریک،انجمن طلباء اسلام،،ودیگر سنی تنظیموں کے زیراہتمام فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں شہریوں کی بہت  بڑی تعداد شریک ہوئی ریلی  چوک حیدر ریہ سے شروع ہو کر تھانہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکا فلسطینی عوام سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ کے نعرے لگاتے رہے ریلی سے   علامہ نصراللہ قادری ۔ مولانامختاراحمد نعیمی، حافظ محمد قاسم مصطفائی ۔حافظ عبدالستار قادری افتخار احمد شاکر،سیدثقلین حیدربخاری،محمد اقبال قاسم ،مفتی نوید۔اور دیگر قائدین کا خطا ب  کرتے ہوئے کہنا تھاکہ دنیا کو مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کیوں نظر نہیں آ رہا اسرائیل نے غزہ میں ظلم وبربریت کی انتہا کردی ہے ہسپتال بھی محفوظ نہیں پاکستان سمیت عالم اسلام کے تمام حکمرانوں کو چاہیے وہ غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے اسرائیل کے خلاف سخت سے سخت قدم اٹھائیں جبکہ عوام کو ان کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے.