لاہور 20 اکتوبر (اے پی پی): پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ایک روز آرام کے بعد اتوار سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 25 اکتوبر سے 10 نومبر تک کھیلی جائیں گی۔تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز چتوگرام میں جبکہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت ندا ڈار کریں گی۔











