ساہیوال؛میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے قافلے روانہ

43

ساہیوال،21 اکتوبر( اے پی پی ): سابق وزیر اعظم قائد مسلم لیگ( ن) میاں محمد نواز شریف کے استقبال کےلئے ساہیوال سے قافلے روانہ ہوگئے ،سابق ایم این اے پیر عمران احمد شاہ کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں پر کارکن لاہور روانہ ہوئے۔

سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران ، سابق ایم پی اے ملک ارشد بھی ہمراہ ہیں ہزاروں کارکن آج مینار پاکستان پہنچیں گے اور مینار پاکستان جلسہ میں شریک ہونگے ۔کارکنوں نے نواز شریف کی تصویر والی شرٹس پہنی ہوئی ہیں، کارکنوں نے پارٹی پرچم اور فلیکسیں بھی اٹھا رکھے ہیں۔