ملتان؛ بھارتی مظالم کیخلاف 27 اکتوبر کو ڈویژن بھر میں بلیک ڈے منایا جائے گا ، کمشنر انجینئر عامر خٹک

22

ملتان، 26اکتوبر(اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر 27 اکتوبر کو ڈویژن بھر میں بلیک ڈے منایا جائے گا۔انتظامیہ و سرکاری محکمے 27 اکتوبر کو بھارت کے مظالم کیخلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر انجینئر عامر خٹک نے بلیک ڈے انتظامات بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ فلائی اوورز، اہم مقامات اوردفاتر میں سیاہ جھنڈے بھی لگائے جائیں گے۔عوامی مقامات پر کشمیریوں کی جدوجہد اور بھارتی مظالم کی ڈاکیومنٹری دکھائی جائے گی۔بھارتی مظالم کیخلاف ریلیاں اور مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی اور 27 اکتوبر کو کشمیر کی آزادی اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی جائے گی۔عامر خٹک نے کہا کہ اہل وطن بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔