لاہور، 26 اکتوبر(اے پی پی): کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈ ی اے محمد علی رندھاوا نے زیر تعمیر ای ایم ای سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر مرزا انعام نے بریفنگ دی۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ ای ایم ای سپورٹس کمپلیکس 42 کنال پر تعمیر کیا گیا ہے۔ شہر کی آئیڈیل لوکیشن پر بننے والا اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے۔
کمشنر و ڈی جی محمد علی رندھاوا نے سپورٹس کمپلیکس کے مختلف سیکشنز میں جاری کاموں کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار بڑھانے اور منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
بریفننگ میں بتایا گیا کہ ای لائبریری، مرد و خواتین کے لیے الگ الگ جم، سوئمنگ پول سمیت 20 سے زائد سہولیات موجود ہیں، اسپورٹس کمپلیکس میں ان ڈور، آوٹ ڈور سپورٹس و جاگنگ ٹریک کی سہولیات موجود ہیں۔
کمشنرو ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس کا مقصد شہریوں کو جسمانی و ذہنی سرگرمیوں کے لیے مواقع فراہم کرنا ہے۔ شہر کے اہم مقامات پر جاری سپورٹس کمپلیکسز تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہی ۔انہوں نے کہا کہ ای ایم ای سپورٹس کمپلیکس بھی جلد مکمل ہو گا، شہریوں کو بہترین سہولیات میسر ہو نگی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی یو پی خالد گورائیہ، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹر آصف حسین اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔











