اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیروں کے حق خود ارادیت دیا جائے، پروفیسر ڈاکٹر شہلا

28

اوکاڑہ،27اکتوبر)اے پی پی):یونیورسٹی آف اوکاڑہ شعبہ نینو سائنس کی معروف پروفیسر ڈاکٹر شہلا نے یوم سیاہ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوجوں نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرلیا اوراج تک کشمیریوں کے حقوق کو  غصب کیا ہوا ہے اقوام عالم اس پرخاموش کیوں ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیروں کے حق خود ارادیت دیا جائے اور ہندوستان کشمیروں کی خون ریزی بند کرے لاکھوں کشمیریوں نے ازادی کے لیے جان کے نذرانے پیش کئے اب یہ آزادی کی جنگ اخری کشمیری تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا ہم اب اس کی حفاظت کریں گے۔