ڈیرہ غازیخان،28اکتوبر(اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اور ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبے دیکھے اور مشینری کا جائزہ لیا۔ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن چانڈیہ اور ڈاکٹر صائمہ بتول نے بریفنگ دی۔
اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ دل کا ہسپتال خطہ کیلئے بہت بڑی سہولت ہے،انسٹیٹیوٹ کے تعمیراتی کام کی جلد تکمیل اور دیگر شعبے شروع کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کو بہترین علاج گاہ بنائیں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی اور ہارٹیکلچر ورک کو مزید بہتر کیا جائے اور استعمال نہ ہونے والی مشینری کو محفوظ کیا جائے۔
کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،اے ڈی سی جی محمد اسد چانڈیہ،پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ڈیپ اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔











