ملتان ؛کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سپورٹس کیلنڈر بحال کرنے کا فیصلہ

20

ملتان، 28 اکتوبر (اے پی پی ): کھیلوں کی سرگرمیوں کے  فروغ کیلئے سپورٹس کیلنڈر بحال کرنے کا فیصلہ،سپورٹس کمپلیکس اور جمنیزیم میں دستیاب سہولیات بارے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی، سپورٹس کیلنڈر تشکیل دیکر سپورٹس ایونٹ کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

سپورٹس منصوبوں بارے ای لائبریری میں بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد  فاروق لطیف نے سپورٹس منصوبوں بارے پر  بریفننگ دی

۔بریفنگ میں سپورٹس جمنیزیم کو اپ گریڈ کرکے انڈور گیمز کی بہتر سہولیات فراہم کرنے  اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا، خصوصی افراد کیلئے سپورٹس مقابلے کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس کمپلیکس لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل ریونیو کرن شہزادی بھی موجود تھیں۔