جوہر آباد،29 اکتوبر( اے پی پی ): جوہر آبادد میں مسلم لیگ ( ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی سالگرہ کی تقریب ہوئی، سینیٹر ڈاکٹر غوث خان نیازی، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب نے مسلم لیگ ہاوس میں ایم ایس ایف اور دیگر ونگز کے عہدیداروں کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر مقرین نے مریم نواز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی درازی عمر کی دعا کی گئی، تقریب میں مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے ضلعی صد چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ ،ملک پرویز مدھوال ایڈووکیٹ ،تحصیل صدر حاجی ملک بشیر احمد اعوان کے علاوہ ایم ایس ایف ، لیبر ونگ ، علماءمشائخ ونگ کے عہدیداران سمیت لیگی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔











