لنڈی کوتل،29 اکتوبر( اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ارشاد مہمند کی ہدایت پر ضلع خیبر لنڈیکوتل حمزہ بابا مزار کے قریب علاقے میں افغانستان واپس جانے والے افغان خاندانوں کے لئے انٹری پوائنٹ قائم کر دیا گیا ہے ۔
لنڈی کوتل میں قائم مذکورہ انٹری پوائنٹ میں ٹیم افغانستان جانے والے خاندانوں کا ڈیٹا انٹری کریگی جس کے بعد طورخم بارڈر کے راستے افغان مہاجرین افغانستان واپس جائیں گے ۔











