لنڈی کوتل، 04 نومبر(اے پی پی ):غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی براستہ طورخم بارڈر 17 ستمبر تا 3 نومبر تک 9737 خاندانوں کی واپسی ہوئی۔
ایڈیشنل آسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل رمیز علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جمعہ کے دن 3 نومبر پر 1089 خاندانوں کی واپسی ہوئی، جس میں 3675 مرد، 3307 خواتین، 5558 بچوں سمیت 149 ڈی پورٹیز شامل تھیں۔مجموعی طور پر 12689 افراد براستہ طورخم بارڈر افغانستان واپس ہوئے ہیں، 17 ستمبر تا 3 نومبر تک براستہ طورخم بارڈر غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی افغانستان واپسی کے عمل میں 9737 خاندانوں کی واپسی ہوئی، جس میں 44718 مرد، 33699 خواتین اور 82221 بچے شامل تھے،مجموعی طور پر 160638 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افغانستان جا چکے ہیں۔











