بھکر، 04 نومبر(اےپی پی): ڈپٹی کمشنر نور محمد اعوان کا ڈی سی آفس میں قائم کردہ کنٹرول روم کا اچانک دورہ ۔ اس موقع پر انہوں نے عوامی شکایات کے اندراج اور ان کے حل کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کا مفصل جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کنٹرول روم کے فون نمبر سے شکایات کا اندراج کروانے والے مختلف کمپلینٹ سے بذریعہ ٹیلی فون بات کی اور شکایات کے آزالے کے حوالےسے دریافت کیا ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کنٹرول روم کی انتظامیہ کو احکامات جاری کئے کہ کسی بھی فورم سے موصولہ شکایات پر متعلقہ محکمے کے ذمہ داران سے جواب طلب کرکے درخواست گزار کو اسکی شکایت پر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہ کیاجا ئے ۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا کہنا ہے کہ بھکر میں تعیناتی کے اول روز سے کوشاں ہوں کہ عوامی مسائل کو کم سے کم سطح پر لایا جائے اس ضمن میں ہر ممکن دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جارہا ہے اور آئندہ بھی خدمت خلق کو عبادت سمجھ کر کرتا رہوں گا ۔











