شکرگڑھ،08 نومبر (اے پی پی): شکرگڑھ میں سموگ کے خطرات اور بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ سموگ سے آگاہی واک میونسپل کمیٹی آفس سے شروع ہو کر نورکوٹ چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرشکرگڑھ نے کہا ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگی کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے جس کے تدارک کیلئے تمام اداروں اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ ہم آنے والی نسلوں کو بہتر اور صاف ماحول فراہم کر سکیں-











