قصور،9نومبر(اے پی پی): قصورکی مشہورسوغاتوں فالودہ،مچھلی، مٹھائیوں میں سے ایک سوغات قصوری اندرسے بھی ہیں جن کوملک بھرمیں پسند کیاجاتاہے، ذائقے اورلذت کے حساب سے قصوری اندرسےکھوئے والے،چینی والے اور گُڑ والے اندرسوں کو کھانے کاالگ ہی مزہ ہے۔
بلھے شاہ روڈچوک للیانی اڈہ قصورمیں عرصہ 50سال سے لالہ صادق گجرکی قصوری اندرسے اور فالودہ کارنرکی قدیمی دوکان موجودہیں جہاں پرسے لوگ جوق درجوق قصوری اندرسے اورفالودہ لینے آتے ہیں۔
قصور میں دربار حضرت سیدبابابلھے شاہؒ پر آنیوالے عقیدت مندوزائرین قصوری اندرسے اپنے لئے اوراپنے پیاروں کیلئے لے کر ضرورجاتے ہیں کیونکہ ملک بھرمیں عوام کی کثیرتعداد قصوری اندرسوں کو شوق سے کھاتے اورپسندکرتے ہیں۔











