رینالہ خورد،14نومبر(اے پی پی): زرعی یونیورسٹی فیصل آباد دیپالپور سب کیمپس میں سسیمینار کا انعقادکیاگیا، جس کا مقصد کاشتکاروں کو گندم کی کاشت میں رہنمائی و بہتر پیداوار حاصل کرناتھا۔
اس موقع پر وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے کہاکہ گندم کو بروقت کاشت کر کے زیادہ پیداوار حاصل کر سکتے ہیں، گندم کی کاشت کے دوران زرعی یونیورسٹی کے طلباء گاؤں گاؤں جا کر کسانوں کی رہنمائی کریں گے،گندم کی زیادہ پیداوار موجودہ ملکی غذائی قلت کو پورا کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہےاورکاشت کاری میں جدید فارمنگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ڈائریکڑزراعت نے کہاکہ محکمہ زراعت کے بتائے ہوئے جدید طریقوں کو اپنا کر گندم کی قلت کو پورا کیا جا سکتا ہے، گندم کی فی ایکڑ اوسط بڑھا کر پاکستان گندم میں خود کفیل ہو سکتا ہے جبکہ کسان محکمہ زراعت سے منظور شدہ اور پونگی سے پاک بیج کاشت کریں اور گندم کی کاشت کے دوران کسی بھی درپیش مسائل کے حل کے لیے محکمہ زراعت کے دفتر تشریف لائیں۔











