ڈیرہ غازی خان، 18 نومبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان شاہد زمان لک نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ سول ہسپتال سخی سرور کا اچانک دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نےمریضوں سے ملاقات کر کے دی جانے والی سہولیات اور علاج معالجے کے بارے دریافت کیا۔انہوں نے اس موقع پر ادویات کا مکمل ریکارڈ چیک کیا اور ادویات کی بروقت دستیابی کے حوالے سے ہدایات دیں۔اس موقع پر ڈیلیوری کی ادویات باہر سے لکھے جانے پر ڈپٹی کمشنر نے سخت اظہار برہمی کیا کہ کوئی میڈیسن باہر سے نا منگوائی جائے میڈیسن باہر سے منگوانے پر انکوئری کرانے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر شہریوں کو مکمل صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں اور اس حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مریضوں کو مکمل علاج کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مزید طبی مشینری کی فراہم کرنے کی بھی منظوری دی۔











