ملتان؛زیر تعمیر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے جی او آر میں  لینڈ سکیپنگ کا آغاز

45

ملتان،18نومبر(اے پی پی):زیر تعمیر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے جی او آر میں  لینڈ سکیپنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پی ایچ اے نے خوبصوت گرین گراس اور قد آور  پودے لگا کر جی او آر کا رخ ہی بدل دیا  ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے  سیکرٹریٹ سائٹ کا دورہ کیا۔سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب انجینئر امجدشعیب خان ترین، ڈی جی پی ایچ  اے آصف روف خان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر  فیصل زمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے لینڈ سکیپنگ کے عمل کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام  بلڈنگز سے ہم آہنگ شجرکاری کی جائے اور جی او آر میں  بیلنس لینڈ سکیپنگ کی جائے جبکہ روڈ کے ساتھ گرین گراس اور اس کے بیک پر  پودے لگائے جائیں۔ کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے کہا کہ کشادہ مقامات پر آم اور کھجور کے درخت لگائے جائیں جبکہ سیکرٹریٹ کے احاطے میں پہلے سے موجود کوئی درخت نہ کاٹا جائے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ بے ہنگم شجرکاری سے اجتناب کیا جائے اور لینڈ سکیپنگ  کا عمل دس یوم کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے سول سیکرٹریٹ کی لینڈ سکیپنگ کا عمل  بھی جلد شروع کرنے کا حکم دیا۔