اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ۔198 ساہیوال-1 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ولایت شاہ 46 ہزار91 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان؍ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سجاد ناصر 39 ہزار111 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 54.04فیصد رہا۔











