این اے 134قصور 4سے مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد حیات خان ایک لاکھ 41ہزار 841ووٹ حاصل کرکے کامیاب

18

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 134 قصور 4سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا محمد حیات خان ایک لاکھ 41ہزار 841ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سدرہ فیصل 76ہزار 205ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب55.7 فیصد رہا۔