جلالپورپیروالا میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

27

جلالپورپیروالا،22 مارچ (اے پی پی ): پنجاب بھر کی طرح تحصیل جلالپورپیروالا میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں شجر کاری مہم کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، پرنسپل کالج خواجہ احسن ندیم کی قیادت میں ہونے والی تقریب میں ایم پی اے حلقہ 224 جلالپورپیروالا ملک لعل محمد جوئیہ،اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ،صدر پریس کلب خواجہ محمد سلیم سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کے دوران رکن صوبائی اسمبلی ملک لعل محمد جوئیہ نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، اس مہم میں کامیابی پاکستان کی تعمیر و ترقی اور آئندہ نسلوں کی بقا کےلیے ضروری ہے، شہریوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ون مین ون پلانٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

 تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ، پرنسپل کالج پروفیسر خواجہ احسن ندیم، خواجہ محمد سلیم نے بھی خطاب کیا۔