ملتان، 29 مارچ (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کے امتحانی مراکز کے اچانک دورہ کیا ڈپٹی کمشنر نے طلباءو طالبات کو فراہم سہولیات اور امتحانی مٹیریل کا جائزہ بھی لیا۔رضوان قدیر نے سائنس کالج اور علی گڑھ مسلم سکول کے امتحانی سنٹرز کی انسپکشن کی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور انہوں نے کہا طلباء کیلئے امتحانات کا شفاف ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے رضوان قدیر نے کہا کہ امتحانی مراکز پر پارکنگ اور سیکورٹی کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔











