مانسہرہ،12 مئی(اے پی پی):مانسہرہ -ناران روڈ (این پندرہ) بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہے، این ایچ اے کا عملہ اور بھاری مشنریملبہ ہٹانے اور سڑک کی صفائی میں مصروف ہے۔
ترجمان این ایچ اے کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روڈ پر آئے بھاری پتھروں کو ہٹانے کیلئے کنٹرولڈ بلاسٹنگ کا عمل شروع کیا گیا ہے،چیئرمین این ایچ اے ارشد مجید نے تمام وسائل بروئے کار لا کر کم ترین وقت میں متعلقہ شاہراہ کو بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔











