ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

12

اسلام آباد ،22 مئی (اے پی پی): سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی  (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت  منعقد ہوا ۔اجلاس میں ٹرانسپورٹ و مواصلات، زراعت و خوراک ، تعلیم، توانائی، صحت، ہائر ایجوکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فزیکل پلاننگ کے شعبوں سے متعلق منصوبے زیر غور آئے ۔

اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اویس منظور سمرا، ایڈیشنل سیکرٹری منصوبہ بندی ، ممبرز پلاننگ کمیشن اور وفاقی و صوبائی وزارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔