وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں ۔صوبہ بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں۔پنجاب میں پہلی بار تاریخی “مینارٹی ویک” جوش و خروش سے منایا گیا۔صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ

22

لاہور 14 اگست ( اے پی پی ) محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔سیکرٹری انسانی حقوق فرید احمد تارڑ اور پارلیمانی سیکرٹری سونیا عاشر بھی تقریب میں موجود تھی۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے دیگر کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور کیک بھی کاٹا۔تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے قوم کو 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ آزادی کا تحفہ ہمیں اتحاد، قربانی اور یکجہتی کا پیغام دیتا ہے۔جشنِ آزادی ہمیں ملک و قوم کیلئے خدمت اور قربانی کا جذبہ پیدا کرنے کی یاد دلاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں ۔صوبہ بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں۔پنجاب میں پہلی بار تاریخی “مینارٹی ویک” جوش و خروش سے منایا گیا ۔مینارٹی ویک کی تقریبات میں پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے اور شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے ۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سفر تیزی سے جاری ہے ۔