صدر آصف علی زرداری کا کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ

19

 کاشغر، 20 ستمبر ( اے پی پی) : صدر آصف علی زرداری نے کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ کیا  جہاں ‎صدر کا استقبال کاشغر کے کمیونسٹ پارٹی سیکرٹری یاو ننگ نے کیا-صدر کو زون کے قیام اور ترقی کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ‎کاشغر فری ٹریڈ زون ساڑھے تین مربع کلومیٹر پر محیط ہے-‎صدر کو بریفنگ میں بتایا گیا  کہ زون میں ویئر ہاؤسنگ، لاجسٹکس، پراسیسنگ، کسٹمز اور ائیر فریٹ کی سہولیات موجود ہیں، اس کے علاوہ ‎زون کی تجارت دنیا کے 118 ممالک تک پھیلی ہوئی ہے اور ‎زون سے ای وی گاڑیاں، بیٹریاں، سولر سیلز اور ہائی ٹیک مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں -‎صدر کو بتایا گیا کہ زون سڑک، ریل اور فضائی راستوں سے ایشیا اور یورپ سے منسلک ہے جبکہ‎زون کا اپنا انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی ہے-‎بریفنگ میں بتایا گیا کہ سست پورٹ گلگت بلتستان اور گوادر پورٹ سے جڑا ہوا ہے -‎صدر نے وسط ایشیائی ممالک، یورپ، جنوبی کوریا اور جاپان کے اسٹالز کا  بھی معائنہ کیا جہاں ‎صدر کو ڈیجیٹل ٹریڈ سینٹر اور ای کامرس نمائش گاہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا-‎اس موقع پر صدرِ پاکستان کو  کو ازبکستان اور کرغزستان کے تعاون سے بننے والے انڈسٹریل پارکس پر بھی بریفنگ دی گئی-