لندن: 22 ستمبر (اے پی پی(:وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لئے لندن سے نیو یارک روانہ ہوگئے۔ لندن کے لیوٹن ایئرپورٹ پر برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور اس موقع پر ان کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔











