لاہور، 09 اکتوبر ( اے پی پی): پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔قومی ٹیم نے 3 گھنٹے تک پریکٹس کی جس میں کوچز نے کھلاڑیوں کو مختلف ڈرلز کرائیں۔وارم اپ سیشن کے بعد کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔











