وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

15

شرم الشیخ ،13 اکتوبر ( اےپی پی): وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر  عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ وزیرِ اعظم کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس موقع پر آرمینیاء کے وزیرِ اعظم نکول پاشنیان بھی ملاقات و گفتگو میں شریک ہوئے۔

وزیرِ اعظم  نے اردن کےفر مانروا شاہ عبداللہ دوئم، بحرین کے شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم کی انڈونیشیاء کے صدر پربوو صوبیانتو، جرمن چانسلر فریڈرک مرز، اسپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز، اٹلی کی وزیرِ اعظم جیورجیا میلونی اور سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے بھی ملاقات ہوئی۔  ملاقاتوں میں خطے میں امن کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے ملاقاتوں میں فلسطین کے عوام کے ساتھ پاکستان کی جانب سے یکجہتی اور ان کی سفارتی و اخلاقی مدد  جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔