کوئٹہ، 25 اکتوبر ( اے پی پی): کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے نوشکی میں کارروائی کرتے ہوئے 18.67 ارب روپے مالیت کی 300 کلوگرام کرسٹل/آئس (میتھ ایمفیٹامین) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ مصدقہ اطلاع پر فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نوشکی نے تافتان سے کوئٹہ آنے والے ہینو ٹرک کو روکا۔ تلاشی کے دوران ٹرک کے تبدیل شدہ فیول ٹینک سے ڈبوں میں بند منشیات برآمد ہوئیں۔
گاڑی میں موجود دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے منشیات اور ٹرک کی مجموعی مالیت تقریباً 18.67 ارب روپے بتائی گئی ہے۔











