سکھر،16فروری(اے پی پی) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ) کے زیرِ اہتمام منعقدہ دوسری سکھر ٹریڈ نمائش و سیمینار کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس دو روزہ نمائش میں سندھ کی وسیع تجارتی، کاروباری اور برآمدی صلاحیت کو اجاگر کیا گیا۔
اس موقع پر سرسو انٹرپرائز اینڈ ڈویلپمنٹ کی مینیجر ثریہ آغا نے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں موجود ہر اشیا ناصرف محنت سے تیار کی گئی ہے بلکہ اس ثقافت کی جھلک واضح ہے جبکہ ٹریڈ نمائش میں آئے شرکا نے بھی دیہی خواتین کی محنت کو خوب سراہا۔ثریا آغا کا کہنا تھا کہ سندھ رورل سپورٹ آرگنائیزیشن (سرسو) اور سندھ حکومت مل کر سندھ کی ہزاروں خواتین جن کے ہاتھ میں کڑھائی اوربنائی کا جادو ہے انہیں بااختیار بنا رہی ہیں۔
دن بھر نمائش کے اسٹالز عوام اور مندوبین کے لیے کھلے رہے، جہاں کاروباری نمائندگان، صنعت کاروں، طلبہ و طالبات اور فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ڈی جی ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان عبدالکریم میمن نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہعبدالکریم میمن نے مزید کہا کہ اس فیسٹیول کا مقصد مقامی پیداوار کو نہ صرف قومی بلکہ عالمی سطح پر متعارف کرانا اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیسٹیولز کے ذریعے لوگوں کو اپنے ملک میں پیدا ہونے والی چاول، کھجور، فصلوں اور دیگر مصنوعات سے روشناس کرایا جا رہا ہے تاکہ وہ مقامی ہنر اور پیداوار کی قدر کو سمجھ سکیں۔
نمائش کا اختتام شام میں تقسیمِ اسناد کی تقریب کے ساتھ ہوا، جس میں نمائش کنندگان اور اسٹیک ہولڈرز کی شرکت اور خدمات کو سراہا گیا۔











