ملتان؛ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کا شہر بھر میں صفائی نظام بہتر بنانے کیلئے نئے اقدامات کا اعلان

17

ملتان،17 فروری (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور صفائی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے موقع پر موجود شہریوں سے ملاقات کی اور صفائی انتظامات سے متعلق ان کی آراء اور شکایات سنیں۔

ڈپٹی کمشنر نے صفائی عملہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل، کارکردگی اور بہتری سے متعلق تجاویز پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہر بھر میں نئے کنٹینرز اور ڈسٹ بن فوری طور پر نصب کیے جائیں تاکہ کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران صفائی نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ روزہ داروں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہری صفائی سے متعلق شکایات کے اندراج کیلئے ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں، شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔