پی ایس ایل 11 کا آغاز، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا قذافی اسٹیڈیم میں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  

12

لاہور، 26 مارچ ( اے پی پی):  پی ایس ایل 11 کا  آغاز آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی  قذافی سٹیڈیم آمد اور پی ایس ایل 11 میں شریک تمام ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا خیر مقدم کیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا پی ایس ایل 11 میں حصہ لینے والی ٹیمز کے مالکان اور افتتاحی میچ کی دونوں ٹیموں حیدر آباد کنگز اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں سے بھی تعارف کرایا گیا۔افتتاحی میچ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ بجا گیا جبکہ سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم و  لیجنڈ وسیم اکرم پی ایس ایل 11 کی ٹرافی گراونڈ میں لائے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے افتتاحی میچ بھی دیکھا اور تمام ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب زیب۔ صوبائی وزراء سلمان رفیق۔ فیصل ایوب کھوکھر ۔ ایڈوائزر علی ڈار ۔ چیف سیکرٹری۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔