ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز، شہری سہولیات میں بہتری اور شفافیت پر فوکس

12

ملتان،27مارچ(اے پی پی): ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی سے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی ملاقات ہوئی جس میں ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کمشنر عامر کریم خاں نے ملاقات میں ڈویژن میں جاری میگا پراجیکٹس پر پیش رفت رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیوٹیفکیشن وژن کے تحت مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے آگاہ کیا کہ ترقیاتی سکیموں کے ساتھ ساتھ شہری سہولیات میں بہتری کیلئے بھی موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو بہتر ماحول اور سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

کمشنر نے مزید بتایا کہ ڈویژن میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے اور شفافیت کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں جن سے عوام کو براہ راست ریلیف مل رہا ہے۔