لودھراں، 5 ستمبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت ضلع کونسل لودھراں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آفیسر ضلع کونسل سید مصلح الدین، ایکسیئن محمد محسن، سب انجینیئرز اور سپروائزرز نے شرکت کی۔اجلاس میں سالانہ فریم ورک کے ٹینڈرز سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ مختلف پارٹیوں کی جانب سے دائر ازالہ جات کی درخواستوں پر بھی فیصلے کیے گئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق گڈ گورننس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ سالانہ فریم ورک کے ٹینڈرنگ عمل میں مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے گی اور معیاری کام کرنے والی فرموں و ٹھیکیداروں کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے امور میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ افسران اور ملازمین اپنے فرائض ایمانداری اور ذمہ داری سے انجام دیں اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ہدایت کی کہ ضلع کونسل سے متعلق تمام اہم امور اور مسائل ان کے نوٹس میں لائے جائیں تاکہ بروقت اقدامات کے ذریعے عوامی مسائل حل کیے جا سکیں۔











