اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر 17 لاکھ سے زائد افراد کی انٹری، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سے متعلق خصوصی اجلاس

3

لاہور03 ، نومبر:( اے پی پی ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے بے مثال اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کو عوام میں بھرپور پذیرائی ملی حتی کہ عالمی ادارے بھی معترف ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر 17 لاکھ سے زائد افراد نے انٹری کی۔ اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت دو لاکھ 25ہزار سے زائد لون جاری کیا گیاجس میں سے 128718 گھر مکمل ہوچکے ہیں۔ 171597 افراد کو اپنی چھت، اپنا گھرکے تحت قرضے کی دوسری قسط بھی مل گئی۔ اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت 62600 گھر تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔

 بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھرسکیم میں قرضوں کی ادائیگی میں ریکارڈ 97.6فیصد وصولی ہوئی۔ 22.29 ارب روپے کے قرضوں کی اقساط وصول ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت اپنا گھر کے لئے نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری دے دی۔”اپنی چھت، محفوظ چھت“ سکیم کے تحت درخواست وصولی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ 3055 درخواست دہندگان کو اپنی چھت محفوظ چھت کے لئے ایک ارب 21 کروڑ 60 لاکھ کے لون مل گئے۔ اپنی چھت محفوظ چھت کے تحت 532 گھر کی تعمیر و توسیع مکمل کی گئی۔

 وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کی تکمیل کے اہداف مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔