ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

108

اسلام آباد، 05دسمبر(اے پی  پی ):وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے  اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے اور ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے  عام آدمی کو معلومات تک رسائی ہو گی، ای گورننس کے ذریعے شفافیت کو فروغ ملے گا۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان میں  پانچ پیرامیٹرز کا تعین کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن سے عوام اور حکومت کے درمیان رشتہ  مزید مضبوط ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے آئی ٹی کے شعبے کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا جبکہ ڈیجیٹلائزیشن سے ہر شعبے میں جدت لانے میں مدد ملے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ  وزیراعظم نے بنیادی اشیاء کی قیمتوں کے حوالے پرائس کنٹرول اتھارٹی بنانے کی ہدایت کی ہے ،صوبوں نے اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول  کرنے کیلئے  کیے  گئے اقدام سےوزیر اعظم کو  آگاہ کیا۔صوبائی حکومتیں اشیاء ضروریہ کی  طلب و رسد میں توازن برقرار رکھیں گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ وزیراعظم نے سرکاری ریسٹ ہاؤسزکو عوامی مفاد کیلئے استعمال کرنے کی بھی  ہدایت کی ہے ، سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی نجکاری یا لیز پر دینے کی ہدایات دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تعمیرات کے شعبے میں  عائد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ امید ہے حکومت اور اپوزیشن مل کر چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ کر لیں گے۔

سورس: وی  این ایس، اسلام آباد