این آر او نہ ملنے پر ملکی معیشت کو غیر مستحکم کرنے والوں کو شکست ہوگی؛ رکن صوبائی اسمبلی خرم شیرزمان

101

کراچی،27فروری  (اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر ورکن صوبائی اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا  ہے کہ جن جماعتوں نے این آر او نہ ملنے پر ملکی معیشت کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ان کو شکست ہوگی ،  جن کا کام لوگوں کی ضمیروں کو خریدنا ہے ان کو مایوسی ہوگی ، پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ووٹ اپنے امیدواروں کو پڑیں گے ۔

 ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر ورکن صوبائی اسمبلی خرم شیرزمان اور لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سندھ سے سینیٹ امیدوار سیف اللہ آبڑو نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے تعارفی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی بھی موجود تھے ۔

 پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیرزمان نے کہا ہے کہا کہ کیا ہم بھول گئے جب آصف علی زرداری کہا کرتے تھے کہ نوازشریف قومی چور ہے ، اب پیپلزپارٹی ان کی حمایت کررہی ہے اسی جماعت کو جعلی جماعت نہیں کہیں گے تو پھر کیا کہیں گے ، اپ نے کھبی دیکھا ہے کہ آصف علی زرداری نے سندھ میں تعلیم اور صحت کی خراب صورتحال پر بات کی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک کی مفاد اور بہتری کے لئے کھبی کچھ کیا ہی نہیں ہے ، ان کا صرف ایک مقصد ہے کہ کرپشن کے کیسز میں ان کو این آر او مل جائیں ، اگر آج ان کو این آر او مل جائیں تو ان کا رویہ تبدیل ہوجائے گا اور کل پھر ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے لیکن ہم کسی کو این آر آو نہیں دیں گے اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن ہے ہی نہیں ۔

خرم شیرزمان نے کہا کہ جن جماعتوں نے این آر او نہ ملنے پر ملکی معیشت کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ان کو شکست ہوگی ، جن کا کام لوگوں کی ضمیروں کو خریدنا ہے ان کو مایوسی ہوگی ، پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ووٹ اپنے امیدوار وں کو پڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی صوبہ میں انتقامی کارروائیاں کررہی ہے ، جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں ،کارکنان کو گرفتار کیا جارہاہے  ۔ انہوں نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم اپ کی دھمکیوں سے خوف زادہ ہونے والے نہیں ہے ۔

 خرم شیرزمان نے کہا کہ فیصل واوڈا اور سیف اللہ آبڑو تحریک انصاف کے مخلص کارکن ہے ، تحریک انصاف نے سینیٹ کے ٹکٹس میرٹ پر دئے ہیں اور پوری جماعت کو ان فیصلوں پر اعتماد ہے ۔

سندھ سے سینیٹ امیدوار سیف اللہ آبڑو نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  میرا تعلق لاڑکانہ سے ہے ، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں سندھ سے پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہوگی ، وزیراعظم عمران خان او ر پاکستان تحریک انصاف کا سینیٹ ٹکٹ دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جو سندھ کا دعوی کرتا ہے انہوں نے لاڑکانہ سے کسی کو سینیٹ کا ٹکٹ نہیں دیا ہے ۔ سیف اللہ آبڑو نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں شکست ان مقدر ہے ، صحت ، تعلیم اور غربت صوبہ سندھ کے بڑے مسائل ہے ، ان مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کریں گے ، میں کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتا ہوں ، اگلے ماہ صحافیوں کو لاڑکانہ کا دورہ کراونگا تاکہ صحافی خود اپنی آنکھوں سے لاڑکانہ کی حقیقی صورتحال دیکھ لیں ۔