جلالپورپیروالا:  ملک کے دیگر شہروں کی طرح جلالپورپیروالہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیا گیا

120

جلالپورپیروالا،25 فروری(اے پی پی ):  ملک کے دیگر شہروں کی طرح جلالپورپیروالہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیا گیا اس مہم کا باقاعدہ آغاز لائیو سٹاک آفس میں اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر جمشید اختر نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگا کر کیا۔

 ملک کے دیگر شہروں کی طرح جلالپورپیروالہ میں بھی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیا گیا اس مہم کا باقاعدہ آغاز اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر جمشید اختر نے اپنے ہاتھوں سے پودہ لگا کر کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز کا کہنا تھا کہ ملک کو گلوبل وارمنگ، ہیٹ ویوز سے محفوظ کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم کی جارہی ہے ہمارا مشن ہے کہ شہر کو سرسبز بنائیں اوراسی سلسلے میں تحصیل بھر میں ہم 20ہزار پودے لگائیں گے، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر جمشید اختر کا کہنا تھا کہ تحصیل بھر میں قائم 10سول ویٹرنری ڈسپنسری میں 2ہزار پودے لگائے جائیں گے اور سٹاف کو پودے لگانے کیلئے ٹارگٹ بھی تفویض کر دیا گیا ہے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے لئے پودے لگانے کیساتھ ساتھ ان کی نگہداشت بھی ہماری ہی ذمہ داری ہے ۔