میرانشاہ روڈ پر ریسکیو 1122 کی گاڑی کو پیش آنیوالے حادثے میں جان بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی

101

پشاور، 10 فروری(اے پی پی):  ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122، ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے کہ ریسکیو1122 عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے دوران اپنی جانوں کا نظرانہ بھی پیش کررہے ہیں اور ایسا ہی کچھ گزشتہ روز بھی ہوا جب میرانشاہ روڈ پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس حادثے کا شکار ہوئی جس میں 2 ریسکیو اہلکاروں سمیت 5افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے صوبے بھر میں دعائیں کی گئیں اور مرحومین کے لواحقین کیساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا جا رہا ہے۔  ہمیں ایمبولینس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ ہے، اللہ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔