سکھر؛ تعلیم القرآن کے زیر اہتمام عظیم الشان عالمی محفل حسن  قرات  کا انعقاد

80

سکھر،12 مارچ ( اے پی پی ): مدرسہ تعلیم القرآن کے زیر اہتمام گزشتہ رات 18 ویں سالانہ عظیم الشان عالمی محفل حسن قرات منعقد ہوئی ۔ اس محفل میں اندرون ملک کے علاوہ بیرون ملک قراءحضرات بھی شریک ہوئے۔

اس موقع  پر عالمی محفل قرات میں شرکت کرنے والوں میں مصر کے معروف قاری سید محمود عبداللّہ ، مصر کے عالمی شہرت یافتہ قاری صلاح سلیمان ، تنزانیہ کے عالم اسلام و ممتاز قاری استاد عیدی شعبان ، کوئٹہ سے احسن القراءقاری مفتی شہاب الدین ، قاری خلیل الرحمٰن، قاری محمد ھاشم برسوی ، سکھرسے استاد قاری احمد میاں تھانوی ، سکھر کے معروف قاری شجاع الدین ، شمس القراءقاری خورشید احمد ، قاری شفیق الدین ، قاری ضیاءالدین و دیگر قراءحضرات نے اپنی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کر کے حاضرین محفل سے داد وصول کی۔

اس پر رونق محفل کے روح رواں قاری شجاع الدیں کئی سال سے محفل قراة کا باقائدہ اہتمام کرتے ہیں۔ سکھر کے شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے محفل میں بڑے ذوق شوق سے شرکت کر کے یہ بتایا کہ اس قسم کے پروگرام ہوتے رہنے چائیے۔

 بعدازاں مہمان قاری حضرات کو سندھ کا روائتی تحفہ اجرک پہنائی گئی اور مدرسہ سے فارغ ہونے والے بچوں میں انعامات و سند تقسیم کی گئی۔

عالمی محفل حسن قرات میں سکھر کے  معروف قاری ابوالحسن نے بھی شرکت کی جن کی عمر تقریباً 108 سال ہے اس کے علاوہ اللّہ والی مسجد کے خطیب مفتی عبدالباری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔