یکساں ترقی کے ویژن کے تحت ہر ضلع کیلئے ترقیاتی پیکیج تیار کر رہے ہیں؛وزیراعلیٰ  سردار عثمان بزدار

30

لاہور، 30مارچ(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ یکساں ترقی کے ویژن کے تحت ہر ضلع کیلئے ترقیاتی پیکیج تیار کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب نے  منگل کو یہاں چنیوٹ میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقات  کے دوران کیا ،ملاقات میں عمومی سیاسی صورتحال اور چنیوٹ کے عوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں گفتگو  کرتے  ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ڈھائی برس میں حکومت کا کوئی کرپشن سکینڈل سامنے نہیں آیا،مہنگائی کے ازالے کیلئے ٹھوس اقدامات اور پائیدار پالیسیاں مرتب کر رہے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے منصوبوں کو اگلے ڈھائی سال میں مکمل کیا جائے گا، ڈویلپمنٹ پنجاب کے ہر شہر اور ہر علاقے کا حق ہے،چنیوٹ کے عوام کو ان کا حق لوٹائیں گے۔

اس موقع پر  معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری گڈ گورننس اعجاز منہاس اور دیگر بھی موجود تھے۔