کوءٹہ میں گورنمنٹ سردار حسن موسی ڈگری گرلزکالج میں آرٹ اینڈ سائنس ایگزبیشن کا انعقاد کیا گیا

42

کوءٹہ 08 اپریل (اے پی پی)کوءٹہ میں گورنمنٹ سردار حسن موسی ڈگری گرلزکالج میں آرٹ اینڈ سائنس ایگزبیشن کا انعقاد کیا گیا طالبات نے کاغذ اور گتے سے مختلف ماڈلز بنائے ملک میں بجلی کے بحران فضائی آلودگی،قلت آب و غذا اور مختلف مسائل کا خاتمہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے کوءٹہ کے گورنمنٹ سردار حسن موسی ڈگری گرلزکالج میں ہونے وا لے سا ئنس اینڈ آرٹ ایگزبیشن میں حصہ لینے والی طالبات نے معمولی کاغذ اورگھر میں استعمال کے بعدبےکار ہونے والی اشیاسے ایسے تجرباتی ماڈلز بنائے کہ سیکرٹری ہائی ایجوکیشن بھی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے طالبات نے مطالعہ پاکستان ریاضی،ثقافت اور ہوم اکنامکس کے مضوعات پر بھی ماڈلربنائے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری ہائی ایجوکیشن محمد ہاشم غلزئی نے ایگزبیشن میں شرکت کی اور طالبات کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اس موقع پر سیکرٹری ہائی ایجوکیشن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انہتائی خوشی ہوئی کہ کالج میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں فروغ پارہی ہے اور مجھے آج کا یہ ایگزبیشن دیکھ کر انہتائی خوشی ہوئی کہ بچیوں نے اتنے اعلی ماڈل کے سبجیکٹ کے بنائے تھے کہ جو کہ ان کی صلاحیتوں کا اور ان کی محنت کا صلہ ہے اور میں ان کے پرنسپل استاتذہ کا اور ایگزبیشن میں شامل تمام بچیوں کو شاباش دیتا ہو کہ انہوں نے اتنے شاندار ماڈل بنائے ہے ہم ان جیسے تمام بچوں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کرئے گئے ۔