چترال؛معروف شاعر، ادیب صادق اللہ صادق انتقال کر گئے،نماز جنازہ سینگور گاؤں میں ادا کی گئی

45

چترال،17مئی(اے پی پی):معروف شاعر، ادیب صادق اللہ صادق انتقال کر گئے،  وہ کھوار یعنی چترال زبان کے اعلیٰ پیمانے کے شاعر  اور ادیب تھے۔

صادق اللہ صادق صبح پہاڑی کی طرف شکار کیلئے گئے تھے جہاں ان کو دل کا دورہ پڑ گیا اور اس سے وہ جانبرد نہ ہوسکے، ان کی اچانک موت سے ان کے حلقہ احباب سکتہ میں پڑ گئے۔انکی  کی نماز جنازہ سینگور گاؤں میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ وہ نہایت خوش اخلاق اور ملنسار انسان تھے ان کی یاد ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں رہے گی۔

صادق اللہ صادق نے کھوار زبان  کی ترقی کیلئے بہت خدمات سرانجام دیں، وہ انجمن ترقی کھوار کے نائب صدر بھی تھے اور محکمہ تعلیم سے بطور سپرنٹنڈنٹ ریٹائر ہوئے تھے، ان کا تعلق  اپر چترال کے علاقے ملکہو سے تھا اور چترال کے مضافاتی علاقے سینگور میں مقیم ہوئے تھے۔

چترالی زبان  میں ان کی کئی کتابیں بھی چھپ چکی ہیں، وہ چترالی مشاعرہ میں نہایت بہترین انداز سے اپنا کلام پیش کیا کرتے تھے جس سے تمام شعراء اور حاضرین سے ان کو داد ملتی تھی۔