پارلیمنٹ ہاؤس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا ڈسپلے سینٹر قائم

31

اسلام آباد، 17 مئی (اے پی پی):  پارلیمنٹ ہاؤس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا ڈسپلے سینٹر  پیر کو قائم کر دیا گیا ہے۔ یہ مشین وزارت سائنس اینڈ ٹیکنولوجی کی جانب سے پارلیمنٹ  گیٹ نمبر 1 کے اندر  نصب کی گئی ہے۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے مظاہرے اور ممبران اور میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دینے کے لئے ایک ٹیکنیکل آفیسر تعینات کیا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا ڈسپلے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔الیکٹرونک ووٹنگ مشین ڈسپلے سینٹر میں ممبران پارلیمنٹ اور میڈیا اس مشین کے افعال اور افادیت کو سمجھنے کے لئے اس کا معائنہ کرسکیں۔