سکھر؛چھ روزہ انسداد پولیو مہم میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

12

 

سکھر،20ستمبر( اے پی پی):ضلع میں چھ روزہ انسداد پولیو مہم شروع،ساڑھے تین لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا، ٹیمیں ہدف کے حصول کے لیے سرگرم ہو گئیں ہیں۔

ڈی ایچ او سکھر کا کہنا ہے کہ اس مہم میں پولیو کے قطروں کے ساتھ بچوں کو وٹامن اے کی خوراکیں بھی دی جائیں گی۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر جمیل احمد مہر کے مطابق پولیو مہم آج سے شروع ہوگی اور26 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں سے چار دن بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ دو دن کیچ اپ ڈے کے ہونگے جن میں چار دن کے دوران رہ جانے والے بچوں کو بھی قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں نہ صرف گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلارہی ہیں بلکہ ہم نے فکسڈ پوائنٹس جن میں بس اڈے، بس اسٹاپزاور ریلوے اسٹیشنز وغیرہ شامل ہیں وہاں پر بھی ٹیمیں مقرر کردی ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس مہم میں بچوں کو صرف پولیو کے قطرے نہیں پلائے جارہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو وٹامن اے کی خوراکیں بھی دی جارہی ہیں۔