سکھر،28اکتوبر (اے پی پی ):سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے حوالے سے ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی پولنگ کا عمل جاری ہے، اس سلسلہ میں سندھ ہائی کورٹ سکھر کی عمارت میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیاہے ۔
جہاں سکھر ، خیرپور،نوشہروفیروز ،لاڑکانہ، جیکب آباد ،شکارپور سمیت نو اضلاع سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے وکلاءاپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں اور کئی ووٹرز اس وقت تک اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔











